رمز شناسی
معنی
١ - نکتہ وری، اشارہ پہچاننا۔ "مجھے آپ کی رمز شناسی کا دعویٰ تو نہیں تاہم میرا خیال ہے کہ فنڈز کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔" ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رمز' کے ساتھ فارسی صفت شناس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'شناسی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "اور لائن کٹ گئی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نکتہ وری، اشارہ پہچاننا۔ "مجھے آپ کی رمز شناسی کا دعویٰ تو نہیں تاہم میرا خیال ہے کہ فنڈز کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔" ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٦ )